ساہیوال: ماں نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی

ماں اور دونوں بچوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام 

July 13, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے بتایا کہ ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب ماں نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ماں اور دونوں بچوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون اور بچوں کے رشتہ داروں کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔