قتل اور دہشتگردی کے مقدمات والے اےپی سی بلا رہے ہیں، کنڈی

9 مئی کی بات کرنے والے وزیراعلیٰ امن کی بات کر رہے ہیں۔جلد امن و امان پر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کرا رہے ہیں۔

July 24, 2025 · قومی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ اے پی سی بلا رہے ہیں جن پر قتل اور دہشتگردی کے مقدمات ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ کو اے پی سی یاد آگئی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کی بات کرنے والے وزیراعلیٰ امن کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد امن و امان پر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کرا رہے ہیں۔