سینیٹ الیکشن،ایک ہی سیٹ پر پی ٹی آئی کی 2خواتین رہنما مدمقابل

بیرسٹر گوہر علی  نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا،صائمہ خالد کا دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

July 30, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی  نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے  سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔