جنوبی وزیرستان میں اسکول کے باہر دھماکہ
اسکول کی چار دیواری کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی ایس پی
August 10, 2025 · قومی
فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان میں اسکول کے باہر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق اسکول کے باہر دیوار کے قریب بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ اس دھماکے سے مذکورہ بالا اسکول کی چار دیواری کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔