حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع
نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
August 17, 2025 · قومی
حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ 12روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سرکاری حج اسکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن کی توسیع ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہے، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔