سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

مرتضیٰ سولنگی کی بطور ترجمان صدر مملکت تقرری فوری ہوگی، جبکہ عہدہ اعزازی ہوگا۔

               
  August 20, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ سولنگی کی بطور ترجمان صدر مملکت تقرری فوری ہوگی، جبکہ عہدہ اعزازی ہوگا۔ مرتضیٰ سولنگی کی تقرری تا حکم ثانی مؤثر رہے گی۔

نوٹیفکیشن صدر مملکت کے سیکریٹری شکیل ملک نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی وزیراعظم، وفاقی  کابینہ اور اطلاعات و نشریات سمیت تمام متعلقہ حکام کو ارسال  کر دی گئی۔ مرتضیٰ سولنگی نے ایکس پر پیغام میں لکھا کہ کل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالوں گا۔