سی ایس ایس 2025ء کے نتائج کا اعلان ، صرف 354 امیدوار کامیاب

12 ہزار 792 افراد نے امتحانات میں حصہ لیا، کامیابی کی شرح 2.77 فیصد رہی۔

August 22, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025ء کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، صرف 2.77 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر نتائج کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پاس امیدواروں  کی شرح 2.77 فیصد رہی، سی ایس ایس کیلیے 18،139 امیدواروں میں سے 12 ہزار 792 افراد نے امتحانات میں حصہ لیا تاہم 354 نے کامیابی حاصل کی۔