ہنگو: ٹل کے علاقے میں ایف سی قلعے پر حملہ،3 اہلکار شہید،17 زخمی

ہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایف سی اور پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

               
  August 25, 2025 · اہم خبریں, قومی

ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دوآبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے۔

ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق طورہ وڑی کے مقام پر قلعے کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایف سی اور پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔