جنوبی وزیرستان لوئر:تحصیل برمل میں دفعہ 144 نافذ

یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور فورسز کے سامان کی ترسیل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پابندی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔

               
  August 25, 2025 · اہم خبریں, قومی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں دفعہ 144 کے تحت نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور فورسز کے سامان کی ترسیل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پابندی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ راغزئی بازار سمیت تمام مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ انگور اڈا، زم چینہ، خامرنگ، رغزئی، شولام سے وانا جانے والے راستوں پر سفر بھی ممنوع ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق صرف ایمرجنسی کی صورت میں سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے نقل و حرکت کی جا سکے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی کو 100 میٹر کے فاصلے پر روکیں۔