فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70ہزار700 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2819 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار815 روپے تک پہنچ چکا ہے۔اعلامیے کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 33 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس ہے۔