اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مورخہ 09ستمبر2025 ، صبح07:00 بجے سے دن12:00بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل،سی بلاک،ڈھوک نجو،راجہ سلطان،عید گاہ،باغ سرداراں،خیابان سرسید، محمدی چوک،ڈھوک چوہدریاں،عسکری الیون فیڈرز،،اٹک سرکل،D-18،D-17،AWT-1،AWT-2،کیبنٹ،ایم پی سی ایچ بلاک۔A،ایم پی سی ایچ بی۔17،گلشن صحت، ویلی،پنڈ پران،سنگجانی،سرائے خربوزہ،شاہ اللہ دتہ،پسوال فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos