کینیڈا کا سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امداد انسانیت کےلیےکام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائےگی۔

               
September 10, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹورنٹو: کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26  لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

کینیڈا کے وزیر مملکت رندیپ سرائے نے  کہا کہ پاکستان میں بارشوں اورتباہ کن سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔امداد انسانیت کےلیےکام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائےگی، امداد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کوپورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔