پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے
ایک سردار جی چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویربنوا رہے ہیں، وہ اپنے ساتھی کو تصویربنانے کی دعوت دیتے ہیں اسی دوران ایک شخص انڈا مار کر بھاگ جاتا ہے۔
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
لندن: متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے ،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی،سوشل میڈیاصارفین نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو انگلینڈ کی ہے جہاں ایک سردار جی متنازع پاکستانی گلوکارچاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویربنوا رہے ہیں، تصویر بنوانے کے بعد وہ اپنے ساتھی کو چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویربنانے کی دعوت دیتے ہیں۔
اسی دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آتا ہے اور ان کے سرپر انڈے مار کر بھاگ جاتا ہے، چاہت فتح علی خان اس حرکت پر ابھی سنبھل نہیں پاتے کہ پیچھے سے دوسرا نوجوان ان کے سر پر انڈہ مار کر بھاگ جاتا ہے۔