مظفرآباد : مسلم کانفرنس کی امن ریلی پرعوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے حملہ کر دیا، شر پسندوں کی فائرنگ سے 11 شہری زخمی ہوگئے جبکہ ایمبولینس کا راستہ روکنے پر ایک مریض جاں بحق بھی دم توڑ گیا۔
مسلم کانفرنس نے الزام لگایاہے کہ امن ریلی پرعوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اپنے ناکام اختجاج کا غصہ عوام پر نکالنا شروع کر دیا، عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں کی فائرنگ سے 11 شہری زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بٹل میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے ایمبولنس کا راستہ روک لیا جس کی وجہ سے بزرگ شہری محمد صادق وفات پا گئے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسند غلیلوں اور ہتھیاروں سے پولیس پر حملے بھی کر رہے ہیں، جو صاف ظاہر کرتا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے عزائم شروع سے شر پسندانہ تھے۔
علاقے کے عوام نے ایمبولنس روکے جانے پر غصے میں آ کر عوامی ایکشن کمیٹی کی رکاوٹیں اٹھا کر پھینک دیں۔
ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاریوں کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
دوسی جانب عوامی ایکشن کمیٹی کی ہلڑ بازی اور شرپسندی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شر پسندوں اوران کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos