سعودی ولی عہد نے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

شہزادہ محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

               
September 30, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض: سعودی ولی عہد محمد سلمان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا۔

معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔