اسلام آبادد: اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 6 روپے 71 پیسے کمی کے بعد 207 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اکتوبر کے لیے ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتون کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا دوسری جانب پورے کراچی میں ایل پی گی 250 سے 260 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں ،غریب کا خون نچوڑا جا رہا ہے جو پہلے ہی مہنگائی سے سسک سسک کر مر رہا ہے، ایسے لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت نہیں،صرف مافیا کا راج ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos