اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے متعلق کیے گئے فیصلے پر بھی غور متوقع ہے۔
اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر وزیرِ دفاع بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos