پیپلز پارٹی بہت جلد آزاد کشمیر میں حکومت بنانے والی ہے،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور مطلوبہ تعداد پوری کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے 9 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 27 ہو گئی ہے، اور مزید 2-3 ارکان کی حمایت بھی متوقع ہے۔

گورنر نے کہا کہ صوبے میں چھوٹی کابینہ تشکیل دینا ضروری ہے تاکہ امور بروقت چلائے جا سکیں، اور ملاقات بعد میں ہو گی۔