پشاور، 2 خواتین سمیت 3 افراد تیز دھار آلے سے قتل

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے ، پولیس

               
  October 31, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں گھر میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات رپورٹ ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے گزشتہ رات تیز دھار آلے سے 3 افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔