خیبر(نمائندہ امت)پاکستان و افغانستان کے درمیان اہم گزرگاہ طورخم صرف افغان مہاجرین خاندانوں کی واپسی کے لیے کھول دیا گیا گزشتہ یہ اقدام افغانستان جانے والے ان افغان مہاجرین خاندانوں کیلئے کھول دیا گیا پاکستان میں اپنا گھر بار چھوڑ کر واپس افغانستان روانہ ہوئے اور پاک افغان کشیدگی کے باعث بارڈرز بند ہونے کے باعث گزشتہ بیس دنوں سے راستوں میں پھنس گئے تھے ان پھنسے افغان پناہ گزین خاندانوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شامل ہیں جو پاک افغان شاہراہ کے مختلف مقامات پر اجازت ملنے کے منتظر تھیں حکام کے مطابق بارڈر گیٹ کھلتے ہی ہزاروں افغان شہری افغانستان روانہ ہوگئے ادھر افغانستان میں پھنسے خالی ہینو اور چھوٹی گاڑیوں کو بھی پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی افغان مہاجرین نے پاکستانی عوام اور حکومتی اداروں کی جانب سے کھانا، پانی اور رہائش سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے مشکل وقت میں مثالی مہمان نوازی کی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مہاجرین جو پنجاب سے خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں ان کی مشکلات کم کرنے اور بارڈر کے رش کو قابو میں رکھنے کے لیے طورخم بارڈر کو مزید ایک سے دو دن تک کھلا رکھنے کا امکان ہے تاکہ تمام افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہو سکے مہاجرین نے مطالبہ کیا کہ سرحدی مسائل کو مذاکرات سے حل کیا جائے اور بارڈر کو بار بار بند نہ کیا جائے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی عوام کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہیں جن کی بحالی کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حلقوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی راستے میں پھنسے ہوئی دیگر گاڑیوں کے ڈرائیواروں نے بھی مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی موقع دیا جائے اور سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہمارے پاس کھانے پینے کے پیسے ختم ہوچکے ہیں اس سردی میں کھلے اسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس کے ساتھ طورخم میں سینکڑوں مسافر جن میں بچے خواتین، بوڑھے شامل تھے وہ بھی اپنے وطن جانے کے منتظر تھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرحد کو کھول دیا جائے تاکہ عام عوام کی تکلیف ختم ھو انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں بارڈر بندش سے دونوں ممالک کا نقصان ہو رہا ھے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos