شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے پولیس اسکواڈ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ بنوں میران شاہ روڈ کے علاقے ممش خیل میں کیا گیا۔
حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos