پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی

پنجاب میں جائیداد خریدنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل ختم

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسٹامپ پیپر حاصل کرنے کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت اب رجسٹرڈ سم کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

لحکومت پنجاب نے ماضی میں اسٹامپ پیپر حاصل کرنے کے لیے رجسٹرڈ سم کارڈ کو لازمی قرار دیا تھا تاکہ صارف کو او ٹی پی موصول ہو سکے، تاہم اس شرط سے اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ کیونکہ وہ عام طور پر پاکستان مختصر وقت کیلئے آتے تھے اور ان کے پاس اپنے نام کی سم نہیں ہوتی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب نئی پالیسی کے تحت اوورسیز پاکستانی ای میل کے ذریعے او ٹی پی حاصل کر سکیں گے، جس سے وہ دنیا کے کسی بھی حصے سے اسٹامپ پیپر، پاور آف اٹارنی اور دیگر قانونی دستاویزات مکمل کر سکیں گے۔

ترجمان پی ایل آر اے کے مطابق ای میل او ٹی پی سسٹم خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے قانونی اور جائیداد سے متعلق معاملات کو تیزی اور سہولت کے ساتھ نمٹا سکیں۔ نئی سہولت کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے لینڈ ریکارڈ اور قانونی کارروائیوں تک رسائی مزید آسان بنا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔