پنجاب کے بڑے شہروں میں سموگ کی صورت حال سنگین ہونے لگی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں حالات ایسے ہیں گویا ہر شہری یومیہ 10 سگریٹ پھونک رہاہے۔لوگوں کے پھیپھڑے خراب ہورہے ہیں، بچے بھی ان میں شامل ہیں۔
ماہرین صحت نے کہا ہے کہ اے کیو آئی میں مزید اضافے پر تعلیمی اداروں کی بندش اور بازاروں میں لاک ڈائون کا نفاذ ناگزیر ہوگا۔صورت حال فوری توجہ کی متقاضی ہے۔
ماہرینِ ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
گذشتہ روز لاہورمیں آلودگی کی مجموعی شرح 275 تھی۔ شہرکے مختلف علاقوں میں شدت کہیں زیادہ ریکارڈہوئی۔اتوار کو فیصل آبادمیں 410 اور ملتان میں 367 اے کیو آئی رہا۔
ہفتے کو لاہورمیں آلودگی کی سطح بہت زیادہ بتائی گئی۔محکمہ جنگلات نے راوی روڈ پر 717، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی 555، علامہ اقبال ٹاؤن میں 445، اور ایف سی کالج 393 پر اے کیو آئی درج کیاتھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos