فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں پولیس کو ’الرٹ‘ رہنے کے احکامات جاری

کراچی: اسلام آباد کی جی 11 کچہری میں خودکش حملے کے تناظر میں سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار صوبے بھر میں سندھ پولیس کو ’آئندہ احکامات تک الرٹ‘ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

منگل کو محکمہ داخلہ سندھ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضیا الحسن لنجار نے احکامات جاری کیے ہیں کہ صوبے کے داخلی و خارجی پوائنٹس، اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر چیکنگ و نگرانی کو مزید سخت کیا جائے۔

خیال رہے منگل کو اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے باہر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔