فائل فوٹو
فائل فوٹو

مجھ پر کچھ کوے چھوڑ دیے گئے ہیں، شاہین کبھی گھبراتا نہیں ، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےمیرے راستے میں اس وقت رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،  مجھ پر کچھ کوے چھوڑ دئے گئے ہیں، شاہین کبھی گھبرایا نہیں کرتا بلکہ اپنی پرواز کو اور اونچا کر لیتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہم نے اپنی پرواز کو اوپر رکھنا ہے تاکہ کوئے ہم تک پہنچیں نہیں اور اپنے مقصد پر فوکس رکھنا ہے ۔ وہ وقت قریب ہے جب اندھیرے چھٹنے والے ہیں اور اجالا آنے والا ہے۔ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ میں آخری حد تک جاؤں گا پھر چاہے نتائج کچھ بھی ہوں، ہم مڈل کلاس کے پاس ہارنے کیلئے کچھ نہیں ہوتا لیکن جیتنے کیلئے پوری دنیا ہوتی ہے اور ہم یہ دنیا جیتیں گے  اور یہ جہدو جہد جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا  خیبرپختونخوا کے حوالے سے اوپر سے شاہی فرمان جاری ہوجاتا ہے کہ یہ پالیسی خیبرپختونخوا میں چلے گی اور اس پر عمل شروع ہوجاتا ہے، میں ایسی ہر پالیسی کے خلاف مزاحمت کروں گا، میں عوام کے حق کیلئے مزاحمت کروں گا۔  بند کمروں کے فیصلوں کی وجہ سے جو عوام پچھلے 20 سال سے پس رہی ہے اب ان کو موقع ملنا چاہیے، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے وانا کیڈٹ کالج دہشت گردحملے کی مذمت کی اور کہا معصوم طلبہ ،تعلیمی اداروں کو نشانہ بناناانتہائی بزدلانہ اقدام ہے،دہشت گردی کےمکمل خاتمے کے لیے کل امن جرگہ ہوگا۔  وہ نوجوان جو پچھلے 20 سال سے بارود، پستول، کلاشنکوف تھامے ہوئے ہیں، اب ہم نے ان کے ہاتھوں میں بلا، ہاکی دینا ہے اور ان کو مثبت راستے چلانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔