وانا: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور تمام حملہ آور خوارج جہنم واصل کر دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک350 افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا گیا اور تمام کیڈٹس محفوظ ہیں،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے، کالج میں اس وقت بھی 300 کے قریب افراد موجود ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل افغان خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری گاڑی دے ماری تھی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خوارج کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے اور حملہ آور وہاں سے ٹیلیفون کے ذریعے ہدایات حاصل کر رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق یہ خوارج کالج کی ایک ایسی عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے خاصی دور واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک فیصلہ کن کلیئرنس آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos