ایف بی آر میں بھونچال،80 سینئر عہدیداروں کی تبدیلیاں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 80 سینئر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلوں سے بھونچال مچ گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز اور کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز کی جگہیں تبدیل کر دی گئی ہیں۔

ہر نوٹیفکیشن میں بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو نے تمام افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے نئے چارج سنبھالنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں۔

منگل گیارہ نومبر کو یہ بھونچال دیکھنے میں آیا اور ایف بی آر میں انتظامی تبدیلیوں کی یہ سب سے بڑی کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔