چھب کلاں: نواحی علاقے 59/15 ایل میں ایک شہری کو مسجد میں بچے کی پیدائش کا اعلان کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تصور نامی شہری مسجد میں اعلان کر رہا تھا کہ اچانک کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات قانون کے تحت ممنوع ہیں اور عوام کو بھی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos