پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کی بنیادی وجہ طالبان حکام کی افغان تاجروں کو یہ وارننگ دینا ہے کہ وہ پاکستان پر انحصار ختم کر کے دیگر ملکوں کے ساتھ تجارت کریں۔
حکومت نے واضح پیغام دیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی تک سرحدیں تجارتی اور دیگر سرگرمیوں کے لیے نہیں کھلیں گی۔ سرحدی بندش معمولی انتظامی اقدام نہیں بلکہ پالیسی میں اہم تبدیلی کے تحت کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر اقدامات کے بغیر مذاکرات یا سرحدوں کی کھولنے کی کوئی پیشکش نہیں کی جائے گی۔ ایک سینئر افسر نے کہا، "سکیورٹی پہلے، تجارت بعد میں۔ ہمارے لیے شہریوں کی جان سب سے اہم ہے۔”
رپورٹس کے مطابق پاک-افغان سرحدیں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہیں، جس کے باعث دونوں اطراف ہزاروں ٹرک اور کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ فی الحال سرحدی گزرگاہیں صرف انسانی بنیادوں پر کھلی ہیں، جو افغان مہاجرین اور پھنسے ہوئے افراد کی واپسی تک محدود ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos