آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر بلدیات و دیہی ترقی کے عہدے سے استعفیٰ دے کر وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو بھجوا دیا ہے۔
استعفے میں فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے، اور اس میں حصہ لینے کے باعث انہوں نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت میں رہ کر آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کی اور اب ایم ایل اے کی حیثیت سے سیاسی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج مظفرآباد قانون ساز اسمبلی میں ہوگی، اور رائے شماری کامیاب ہونے پر فیصل ممتاز راٹھور کل وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos