بنوں میں سی ٹی ڈی پر حملہ ناکام،5 دہشت گرد ہلاک

 

بنوں میں سی ٹی ڈی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ بنوں کے دومیل ہلالی چوک میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ابتدائی حملے کے بعد قریبی گھر میں پناہ لی، لیکن گھر میں پناہ نہ دینے پر انہوں نے دو افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں تمام پانچ حملہ آور مارے گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مزید کارروائیوں کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔