اسلام آباد:مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف

اسلام آباد(اُمت نیوز)تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا سنگین واقعہ سامنے آگیا

 

اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک اور بیٹی پر مبینہ تشدد، بلیک میلنگ اور بال کاٹنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک مقامی مساج سینٹر "SK” میں کام کرنے والی نوجوان لڑکی کو اس وقت مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے گاہکوں سے ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا۔

 

مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد صبی، دلویز اور ارمان خان نے لڑکی پر تشدد کیا، اسے گالی گلوچ کی، اس کے بال کاٹ کر گنجا کیا اور واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق واقعہ سامنے آنے پر تھانہ لوئی بھیر پولیس نے ملزمان کو عارضی طور پر حراست میں لیا، مگر مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا گیا، جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 

 

پولیس حکام نے مؤقف دیا ہے کہ معاملے کی چھان بین جاری ہے اور آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔