پنجاب اورکراچی میں فضائی آلودگی برقرار،لاہور سب سے زیادہ آلودہ شہرقرار

پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں اضافہ مسلسل جاری ہے جبکہ لاہور آج بھی ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 331 ریکارڈ کیا گیا جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔

کراچی کی فضا بھی مضر صحت قرار دی گئی ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ ہوا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے:

  • قصور میں AQI 327
  • نارووال میں 313
  • شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز 292 ریکارڈ کیے گئے

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور چھٹے اور کراچی چودہویں نمبر پر ہیں۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔