چارسدہ میں دھندکے باعث اسکول وین کی ٹرک سے ٹکر۔ 2بچے جاں بحق،21زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں تصادم سے 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

چارسدہ کے علاقے ترنگزئی بائی پاس روڈ پر دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی، حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے، جاں بحق طلبہ میں جبران اور ایک کمسن بچی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 چارسدہ کے مطابق زخمیوں میں 3 طلبہ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے شدید دھند کے باعث نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ چارسدہ میں قائم نجی تعلیمی ادارے کے اوقات کار صبح 9 بجے کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔