کالعدم مذہبی جماعت کے 181کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

               
November 27, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔

جج نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181  کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں، ان کے خلاف 3 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔