پی این ایس سیف۔ کولمبو، تصویر پاک بحریہ

سمندری طوفان سے متاثرہ سری لنکن عوام کی مدد کے لیے پاک بحریہ سرگرم

پاک بحریہ کے جہاز سیف نے، جو کولمبو میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو-2025میں شرکت کے سلسلے میں بندرگاہ پر موجود ہے، سمندری طوفان دتواہ اور اس کے نتیجے میں طوفانی بارشوں اور تباہ کن صورتحال کے پیشِ نظر سری لنکن عوام کے لیے فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔

متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کے پیش نظر، پی این ایس سیف نے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا تاکہ جاری امدادی سرگرمیوں اور بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کی بروقت معاونت یقینی بنائی جا سکے۔

امدادی سامان میں غذائی اشیا، تیارکھانا (MREs)، خشک راشن، فرسٹ ایڈ کٹس، ایمرجنسی ادویات اور ضروری آلات شامل تھے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ حالات کی ضرورت کے مطابق مزید معاونت کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔پی این ایس سیف کی بروقت امدادی کوششیں پاک بحریہ کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور مشکل حالات میں دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عملی عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔