عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان نیازی نے بھارت کے ٹی وی کو ویڈیو انٹرویو دیا ہے۔ نورین نیازی انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور سوالات کے جوابات دیئے۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے اسی طرح کے دعوے کیے جو کچھ برس پہلے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر کیے تھے اور جس کے بعد ان کے خلاف فوج کو بغاوت پر پھسانے کا مقدمہ بنا تھا۔ ٹی وی چینل کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نورین نیازی نے یہ بھی کہا کہ ‘یہ عمران خان کو ہاتھ لگانے کا سوچیں بھی نہ کیونکہ پھر ان کے ساتھ جو ہوگا یہ کبھی زندگی میں سمجھ ہی نہیں سکیں گے۔’
یہ انٹرویو ایسے موقع پر دیا گیا جب بھارتی اور افغان ذرائع ابلاغ عمران خان کے حوالے سے طرح طرح کی افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں۔
نورین نیازی نے پاکستان کی فوج، عدلیہ اور پولیس کے حوالے سے دعوے کیے۔
جی
بھارتی ٹی وی کے مطابلق انہوں نے عمران خان کیلئے اڈیالہ جیل پر حملے کی دھمکی بھی دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos