پاکستان مخالف بیان،کینیڈا میں بھارتی وزیردفاع کیخلاف سکھوں کا احتجاج

کینیڈا میں سکھ کمیونٹی نے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان سے متعلق بیان پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے اور اس موقع پر مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ شرکاء نے کہا کہ بھارتی قیادت کو پاکستان کے صوبہ سندھ پر بیانات دینے کے بجائے اپنے ملک کی داخلی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے اندر بے چینی بڑھ رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب میں خودمختاری کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں اور مستقبل میں خالصتان کے قیام کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

سکھ رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔