کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں ایک انکوکھا واقعہ سوشل میڈیا ایپ پر کمنٹس کرنے پر دو پڑسیوں کے درمیان جھگڑے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور اسکا باپ سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئےجنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق پولیس نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکےباپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیو ں کے درمیان جھگڑا سوشل میڈیا ایپ کی پوسٹ پر کمنٹس کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos