افغان صوبہ فراہ میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 10 افغان شہری ہلاک

 

افغانستان کے مغربی صوبے فراه میں ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے 10 افغان شہری جان کی بازی ہار گئے۔ ایرانی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی محمد نسیم بدری نے بتایا کہ تمام افراد کا تعلق فراه سے تھا اور وہ سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران ایرانی گارڈز نے فائرنگ کر دی۔ واقعے میں دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایران رواں سال کے آغاز سے اب تک ہزاروں افغان باشندوں کو ملک بدر کر چکا ہے اور غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایات بھی دے چکا ہے۔ دوسری جانب غربت اور بے روزگاری کے باعث روزانہ سینکڑوں افغان شہری ایران کا رخ کرتے ہیں، جو اکثر خطرناک بلکہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔