پنجاب کے اسکولوں میں سرما کی تعطیلات کا اعلان

موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔ے نوٹی فکیشن جاری

               
December 4, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے سوموار 12 جنوری سے کھلیں گے۔