دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے اور ایم 1 پشاور سے رشکئی تک بند

 

شدید دھند کی وجہ سے لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے (ایم 11) اور ایم 1 پشاور سے رشکئی تک کے راستے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 349، رحیم یار خان میں 321 اور ملتان میں 315 ریکارڈ کی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید دھند والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موٹروے ترجمان کے مطابق بندش کا مقصد عوام کی جانوں اور مال کا تحفظ ہے۔ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز کو لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔