فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں اسلحے کی نمائش ، سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پہلا مقدمہ درج

کراچی: پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے کے ذریعے جدید اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے شہر میں اس نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کردیا۔

ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کےکیمرے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں کیمرےکی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔شاہین کمپلیکس کےقریب نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جدید اسلحےکی واضع نمائش کر رہا تھا تاہم کیمرے کی مدد سےگاڑی ٹریس کرکے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار گارڈ کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کیمروں کی مدد سے نگرانی کرنےکا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔