حکومت پنجاب نے مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 7 مارچ تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران سرکاری اور نجی اسکول و کالجز بند رہیں گے، جبکہ 9 مارچ کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔
تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مڈٹرم کے امتحانات کی تکمیل یقینی بنائیں اور چھٹیوں کے آغاز سے قبل نتائج کا اعلان کر دیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos