تبصرہ نگارنے ہالی ووڈکے عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار جیمزکیمرون کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز’’ ایواٹار‘‘ کی تیسری فرنچائز’’ فائراینڈایش‘‘ پر ایک ریویومیں کہا گیاہے کہ 197منٹ کی یہ فلم بے تکے مکالموں،.کہانی کے ڈھیلے پلاٹ ، اور احمقانہ خیالات کا مجموعہ ہے۔3گھٹنے 17 منٹ پر محیط ایواٹار3 بین الاقوامی سرکٹ میں 19 دسمبر کو ریلیزہورہی ہے۔
’ ایواٹار: فائر اینڈایش‘‘ کے بارے میں تبصرہ نگار کاکہناہے کہ ایواٹار اور ایواٹار: دی وے آف واٹر اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دو فلمیں ہیں، اس لیے آپ جیمز کیمرون کو اپنی ایڈونچر سیریز جاری رکھنے کے لیے شاید ہی مورد الزام ٹھہرا سکتے ہیں۔ لیکن اس کا تیسرا حصہ سختی سے تجویز کرتا ہے کہ اسے یہ کام اس وقت چھوڑ دینا چاہیے جب وہ بلندی پرہے۔ریویورائٹر نے مزید کہا یہ سوچنا خوفناک ہے کہ کیمرون کے پاس دو اور سیکوئل شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ جیمزکیمرون کے کریڈٹ پر ٹائی ٹینک،ٹرمینیٹر، ٹرمینیٹر2،ٹرولائزجیسی مقبول فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos