اوباڑو: کھمبڑا تھانہ میں مسافر کوچ پر حملے، اغوا اور پولیس مقابلے کے مقدمے کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں 22 نامزد اور 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں اغوا، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں لولائی، اندھڑ، چانڈیہ، سُکھانی، میرانی اور بکرانی گینگ کے شامل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تین روز قبل ڈاکوؤں نے صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دس سے زائد مسافروں کو اغوا کیا گیا۔ حملے میں دو افراد زخمی اور ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔
پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ معاملہ جلد نمٹایا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos