چند ہفتے قبل ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باعث سعودی عرب روانگی سے محروم رہنے والے پاکستانی شہری محمد طفیل بالآخر تمام ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تصدیق کی کہ محمد طفیل اب درست اور مکمل دستاویزات، بشمول ڈرائیونگ لائسنس، کے ساتھ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
Alhamdulillah, Muhammad Tufail, who was offloaded few weeks back while travelling to Saudi Arabia on a driver’s visa without a driving licence, has now departed with all valid documents, including his driving licence. pic.twitter.com/snCKYwWxpT
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 18, 2025
وزیر داخلہ کے مطابق اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا تاکہ شہریوں کو قانونی مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل محمد طفیل ڈرائیور ویزا ہونے کے باوجود ڈرائیونگ لائسنس کی عدم موجودگی کے باعث سفر نہ کر سکے تھے، جس پر انہیں ایئرپورٹ سے واپس لوٹنا پڑا تھا۔
یہ واقعہ ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول میں شہریوں کو درپیش مشکلات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کی بروقت کارروائی اور مطلوبہ دستاویزات کی تکمیل کے بعد اب یہ معاملہ خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچ گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos