گلگت بلتستان اسمبلی ۔ آفیشن ویب سائٹ

گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے شدید موسمی حالات کے باعث عام انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ۔ کمیشن کی جانب سے 24 جنوری کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، تاہم اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی تجاویز اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں شدید سردی اور برف باری کے باعث پولنگ کا انعقاد ممکن نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان نے کہا کہ13جماعتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا، 6 جماعتوں نے موجودہ شیڈول پر ہی الیکشن کا مشورہ دیا۔ نئی تاریخ اور شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

گلگت میں منعقدہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 24 جنوری 2026 کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔