فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوات : چیئرلفٹ میں پھنسے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

سوات : سوات کی تحصیل بحرین میں چیئرلفٹ میں 4 افراد جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون شامل تھے اچانک پھنس گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم ریسکیو 1122 سوات نے فوری طور پر کارروائی کی.

ریسکیو ترجمان کے مطابق ڈیزاسٹر ریسکیو، واٹر اینڈ سرچ ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا، ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مدین ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر تمام افراد محفوظ رہے.

ریسکیو آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین احمد شیر اور سٹیشن ہاؤس انچارج بخت روان نے کی، جنہوں نے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔