فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹرپرویز رشید نے مودی کو ایک بیماری قرار دیدیا

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے سینیٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی پرویز رشید نے کہا ہے کہ مودی ایک بیماری ہے جس نے پورے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

امت ڈیجٹل سے گفتگو کرتے  ہوئےسینیٹر پرویز رشید  نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پہلے دن سے پوری دنیا نے پاکستان کے موقف کو کھلے دل سے تسلیم کیا تھا کیونکہ پاکستان نےپیش کش کی تھی  کہ آیئے اس کی تحقیقات کرا لیتے ہیں اگر کوئی پاکستانی قصوروار ہوا تو اس کو سزا دیں گے لیکن بھارت اس تحقیقات کیلیے تیار ہی نہیں ہوا جو اس بات کی دلیل تھی کہ الزام جھوٹا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب بین الاقوامی اداروں کی تحقیقات بھی یہ کہہ رہی ہیں کہ یہ الزام جھوٹا تھا جس کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان پر  جارحیت کی جس کا پاکستان نے  10مئی کو ایسا کراراجواب دیا جس کے زخم مودی اب تک چاٹ رہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نےکہا کہ  بہار کے وزیر اعلیٰ کی جان سے  ایک ڈاکٹر مسلمان لڑکی کا نقاب اتارنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے، جس کی کسی ایسے شخص سے توقع نہیں کی جا سکتی جو اپنے ہوش وحواس میں ہو، ایسی حرکت ایک جنونی شخص ہی کر سکتا ہے،کیمرے کے سامنے یہ منظر پوری دنیا دیکھا سب اس کی مذمت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔